لاڑکانہ کے قریب ماہوٹا روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 19 سالہ لڑکی جاں بحق، بھائی اور بھتیجی زخمی

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) لاڑکانہ کے قریب ماہوٹا روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 19 سالہ لڑکی جاں بحق، بھائی اور بھتیجی زخمی، واقعے کے بعد موٹرسائیکل سوار فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب ماہوٹا روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر میں گڑھی خدابخش بھٹو کے قریب گاؤں کوریجا کے رہائشی اور پاک فوج کے جوان محمد یوسف اور اس کی 19 سالہ بہن فرزانہ جونیجو شدید زخمی ہوگئے جبکہ واقعے میں محمد یوسف کی 6 سالہ بچی ثریہ جونیجو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو لاڑکانہ شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فرزانہ جان بحق ہوگئی جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر متوفی فرزانہ کے چچا مشتاق جونیجو نے بتایا کہ میرا بھتیجا محمد یوسف اپنی بہن ثریہ اور بیٹی ثریہ کے ہمراہ علاج کے لیے لاڑکانہ آرہے تھے کہ ماہوٹا روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر میں میری بھتیجی ثریہ جان بحق اور بھتیجا زخمی جبکہ اس کی بیٹی ثریہ معجزانہ طور پر محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :