خاتون سے جھگڑے کے بعد امریکن ایئر لائنز نے معافی مانگ لی
خاتون مسافر اور ان کے خاندان کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہیں، ایئر لائن
ہفتہ 22 اپریل 2017 22:32
(جاری ہے)
فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے مسافر سورین ادیانتھایا کا کہنا ہے کہ جو ویڈیو انھوں نے اپ لوڈ کی ہے اس سے قبل ’اس ملازم نے انتہائی غصے سے پرام اس بچے کی ماں سے لی، جس دوران پرام اس خاتون کو لگی اور بہت ہی کم فاصلے سے وہ بچہ محفوظ رہا۔
‘ایک مرد مسافر نے پہلے تو اس ملازم کے نام کا مطالبہ کیا اور پھر جب امیریکن ایئر لائنز کی وردی میں ملبوس ایک شخص طیارے میں داخل ہوا تو اس مسافر نے کہا: ’سنو، اگر میرے ساتھ ایسا کیا گیا ہوتا تو میں تمھیں مار گراتا۔‘ملازم نے مسافر سے پہلے تو کہا کہ ’آپ اس معاملے سے دور رہیں۔‘ تاہم بعد میں انھوں نے کہا: ’مجھے مارو، آؤ، آجاؤ سامنے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ کو اصل کہانی کا علم ہی نہیں ہے۔‘ جس پر مسافر نے جواب دیا کہ ’مجھے نہیں پروا کہانی کی، تم اس بچے کو زخمی کرنے والے تھے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک فلائٹ سے زبردستی باہر نکالے جانے والے ایک شخص کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔امیریکن ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ ویڈیو ہماری اقدار اور جیسے ہم مسافروں کا خیال رکھتے ہیں، اس کی بالکل ترجمانی نہیں کرتی۔ ہم ان خاتون مسافر اور ان کے خاندان اور ہر اس صارف سے معذرت خواہ ہیں جنھیں اس واقعے سے تکلیف پہنچی ہے یا وہ متاثر ہوئے ہیں۔‘۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.