سنجے دت کی جیل یاترا کے بعد ’بھومی‘سے فلم انڈسٹری میں واپسی
فلم کی شوٹنگ آگرہ میں شروع ،رواں سال 22ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پرمبنی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر بہت خوش ہوں، بالی ووڈ اداکار کی گفتگو
اتوار 23 اپریل 2017 11:00
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کیلئے کافی تگ ودود کررہے تھے، تاہم اب انہوں نے نئی بالی ووڈ فلم ’بھومی‘سے 4سال بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے جس کی شوٹنگ بھارتی شہر آگرہ میں شروع ہو گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 22ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس فلم میں آدتیہ رائے حیدری اور سدھانتھ گپتا بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، شوٹنگ کے دوران سنجے دت کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے فلم کے سیٹ پر مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی جس پراداکار نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا۔سنجے دت فلم نگری میں واپسی پر نہایت پر جوش ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر بہت خوش ہوں اور یہ باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے پرمبنی فلم ہے جو رواں سال ریلیز کردی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.