بلوچستان میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اتوار 23 اپریل 2017 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) بلوچستان میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،کوہلو کے علاقے کار ہائش پذیر کونگو کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطا بق بلوچستان کے علاقے کوہلو کا رہائش پذیر شخص کانگو کے مرض میں مبتلا ہو کر فاطمہ جناح ہسپتال پہنچ گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بلوچستان میں رواں ماہ کانگو کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے جبکہ گزشتہ سال 30کیسز سامنے آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :