یوم کتاب پر قومی کتاب میلہ دوسرے روز بھی عوام کی توجہ کا بھرپور مرکز رہا، ہر عمرکے افراد کا پاک چین دوستی مرکز میں تانتا بندھارہا
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی میلے میں ہمہ وقت موجود رہے، مختلف سٹالز کامعائینہ کیا، میلے کے انتظامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہے نجماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کامیلے کا دورہ، مختلف سٹالز دیکھے، انتظامات کی تعریف نمعاشروں میں تبدیلی کے لئے کتاب دوستی اور علم کاعام ہونا ایک لازمی تقاضاہی ،لیاقت بلوچ آج قومی کتاب میلہ اختتام پزیر ہوگا، اختتامی تقریب سہ چار بجے منعقد ہوگی
اتوار 23 اپریل 2017 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے میلے میں آنے والے افراد سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی میلے کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز دیکھے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے قومی کتاب میلے کوخوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ معاشروں میں تبدیلی کے لئے کتاب دوستی اور علم کاعام ہونا ایک لازمی تقاضاہے۔ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد جہاں کتاب دوستی کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہے، بلکہ مطالعہ کی عادت عام کرنے میں بھی مددگار ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نوجوان نسل کو مطالعہ کی عادت کو اپنا نا ہوگا اور کتاب کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ جس سے ان کے افکار اور کردار میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے میلے میں کئے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ علمی اور ادبی اداروں کی فعالیت ایک قومی ضرورت ہے اور عرفان صدیقی کی سرپرستی میں اس ضمن میں پیش رفت خوش آئند ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی (اے پی این ایس) کے راہنما مہتاب خان نے بھی میلے کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز دیکھے۔ انہوں نے کتاب دوستی کے فروغ کے لئے عرفان صدیقی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی وزارت اور نیشنل بک فا?نڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو مبارک دی۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے میلے کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں کو بھی دیکھا اور مختلف تقاریب میں شامل ہوئے اور عام افراد کی صف میں بیٹھے۔ انہوں نے ماسٹر ایوب کی درسگاہ کا بھی دورہ کیا جو قومی کتاب میلے کا ایک حصہ ہے۔ مشیر وزیراعظم نے ممتاز شاعر خالد مسعود،مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر جمال ناصر اور دیگر شخصیات کے ہمراہ ماسٹرایوب کے تعلیمی سٹال میں زیرتعلیم بچوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میلے میں بچوں، خواتین ، معذور افراد سمیت ہر عمر کے افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور مختلف سٹالز پر زبردست گہماگہمی اور رش رہا۔نمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.