پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بن جائینگے ،چین
دونوں ممالک نے تنظیم میں شمولیت کیلئے جون2016 میں یاداشت پر دستخط کیے تھے
منگل 25 اپریل 2017 12:36
(جاری ہے)
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلا س میں کیا۔چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نئے مواقعوں اور چیلینجز کے پیشِ نظر ممبر ممالک کے استحکام اور ترقی کے لیے تعاون میں اضافہ ناگزیر ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2001 میں عمل میں آیا۔ وانگ ای نے کہا کہ قیام کے بعد سے اس تنظیم نے ممبر مما لک کے ترقیاتی مفادات کی حفاظت اور ان کو فروغ دیا ہے۔ جون2016 میں بھارت اور پاکستان نے تنظیم میں شمولیت کے لئے ضرروی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک دونوں ممالک کو مکمل ممبر کا درجہ دے دیا جائے گا۔ توسیع کے بعد یہ جغرافیائی لحاظ اور آبادی کے اعتبارسے سب سے سے بڑا علاقائی گروپ بن جائے گا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبر ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرنا چاہیے اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی تنظیم کے قیام ، باہمی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے ممبر ممالک کے درمیان عوامی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران تمام وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور ترقی کے فروغ میں تنظیم کے کردار کو تسلیم کیا۔ وزرائے خارجہ نے آستانہ میں سمٹ کی تیاریوں کے حوالے سے دستاویزات پر بھی دستخط کیے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.