ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ڈی سی ہائوس پر 001نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ افتتاح کر دیا
خانہ و مردم شماری کیلئے ضلع میں47چارج سپریٹنڈنٹس ‘ 335سرکل سپروائزرز ‘ 1570شمار کنندگان کوتعینات کیا گیا ہے‘عمارہ خان
منگل 25 اپریل 2017 13:35
(جاری ہے)
سٹاف کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 43چارج مردم شماری ‘290سرکل مردم شماری اور 2851بلاکس بنائے گئے ہیں ہر بلاک 200سے 250گھرانوں پر مشتمل ہے ۔اسی طرح خانہ و مردم شماری کیلئے ضلع قصور میں47چارج سپریٹنڈنٹس ‘ 335سرکل سپروائزرز ‘ 1570شمار کنندگان کوتعینات کیا گیا ہے ۔
جس میں 15فیصد ریزرو سٹاف بھی شامل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران مردم شماری کیلئے گھروں میں آنے والے اہلکار گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ دیکھ کر اسکا نام ‘رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا اور دیگر معلومات کا اندراج کرینگے ۔اس کیلئے سربراہ کا شناختی کارڈ گھر میں ہونا ضروری ہے اور اگر وہ دستیاب نہ ہو تو انہیں کوئی بھی ایسی دستاویز فراہم کرنا ہو گی جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہو سکے ۔اس موقع پر پاک آرمی سے میجر شاکر ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو سید موسیٰ رضا ، اسسٹنٹ سنسس کمشنر قصور عبدالنوید چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ، تحصیل آفیسر مردم شمار ی قصور محمد رضوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں خانہ و مردم شماری کا افتتاح کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.