پاکستان ملیریا پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے،دو سال میں صرف 60 مریض سامنے آئے،کنٹری ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت
منگل 25 اپریل 2017 16:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ملیریا پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہا ہے،دو سال میں صرف 60 مریض سامنے آئے نپاکستان میں نڈاکٹر بصیر اور ان کی ٹیم کا اس میں بہت بڑا کردار ہے۔
نڈائریکٹر ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے کہا کہ ملک بھر میں سال دو ہزار سولہ میں ایک لاکھ چون ہزار نو سو نوے ملیریا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔صحت کے شعبہ میں ملیریا کنٹرول پروگرام کامیاب ترین پروگرام ہے ڈاکٹر بصیرنے بتایا کہ گلوبل فنڈ نکی طرف سے مقرر کردہ احداف حاصل کرنے میں ملیریا پروگرام کامیاب رہا ،ملیریا سے بچاو کے لیے ملک بھر میں بیس لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ملیریا کے 10 لاکھ کیس رپورٹ ہوتے ہیں جو عالمی ادارہ صحت مشرقی خطے میں ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانیوں کو ملیریا سے شدید خطرات لاحق ہیں جو پاکستان کی کل آبادی کا 29 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح سے بڑے پیمانے پر ملیریا کے کیسوں کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے کئی افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس سے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 8 سالوں کے دوران ملک بھر میں 10 لاکھ 28 ہزار ملیریا کے کیسوں کی تشخیص کی گئی۔ اسی طرح سے ملیریا کی روک تھام کے لئے سرکاری صحت کے شعبے میں ایک کروڑ 70 لاکھ ایل ایل آئی اینز تقسیم کی گئیں۔ ملیریا سے زیادہ متاثرہ 66 اضلاع میں ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول اور انڈس ہسپتال مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان اضلاع میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور فاٹا کے اضلاع شامل ہیں۔ گلوبل فنڈ کے تعاون سے ملیریا کی تشخیص کے لیے 3155 سرکاری و نجی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد 2020ئ تک ملیریا کے مکمل خاتمے کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی کی ہجرت کی وجہ سے ملیریا کنٹرول کے اہداف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے فوری طور پر ملیریا پر قابو پانے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ شعبوں میں کام کرنے کیضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.