سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور ادارے کیلئے باعث ندامت بننے والوں کے خلاف ایکشن نہ لینے والے افسران کی بھی جواب طلبی کرے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سفری مشکلات میں اضافہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، سپارکو کی مدد سے سیٹلائٹ امیجری کے جدید نظام کی تنصیب کو آئندہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے، درختوں کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے، جنگلات اور پہاڑی علاقوں کی موثر مانیٹرنگ اور سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ قوانین کی انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے موثر نظام رائج کیا جائے، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اعلی سطح اجلاس کو ہدایت
بدھ 26 اپریل 2017 20:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سارا سارا دن میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے باوجود نادرا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیوں نہیں کیا جاتا۔
ہر مسئلے پر وزارتِ داخلہ کو ہی کیوں مداخلت کرنا پڑتی ہے، ادارے اپنا کام خود کیوں نہیں کرتے۔ وزیرِ داخلہ نے کہاکہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو متعلقہ محکموں میں بڑے عہدوں پر تعینات افسران کے حوالے سے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ وزیرِ داخلہ کا گذشتہ روز سپریم کورٹ میں مارگلہ پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی کے حوالے سے ہونے والی کارروائی پر بھی نوٹس لیا۔ وزیرِ داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے ریمارکس اور ہدایات پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا، وزیرِ داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ سے استفسار کیاکہ اگر آپ کے نیچے یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو آپ نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا اورذمہ داران کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہدایت کی کہ یہاں اجلاس سے اٹھ کر جائیں تو دفتر کی بجائے موقع پر پہنچیں اور متعلقہ محکموں کو بھی وہاںبلائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مارگلہ پہاڑیوں پر درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹنگ سے متعلق جج صاحبان کی ہدایات کی روشنی میں ضروری کارروائی یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر ای ٹیگ ٹیکنالوجی کی تنصیب کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پیدا ہونے والے ابہام پر فوری وضاحت کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی جس کا مقصد شہریوں کو بار بار کے سیکیورٹی چیک کی زحمت سے بچانا ہے، کا استعمال آپشنل ہوگا تاہم بغیر ٹیگ والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ای ٹکٹنگ کے نظام کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ ایک ہفتے میں ای ٹکٹنگ کا نظام مکمل طور پر رائج کر دیا جائے گا جس کی رو سے موبائل فونز اور موبائل بینکنگ کے ذریعے چالان فیس کی ادائیگی ممکن ہوگی۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی اور پہاڑوں کی بلاسٹگ کے حوالے سے وزیرِ داخلہ کے سوال پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بلاسٹنگ کے سلسلے میں جاری کردہ تمام پر مٹ کینسل کئے جاچکے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کی حدود میں کسی مقام پر اس قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہورہی۔ درختوں کے غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے وزیرِ داخلہ نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ سپارکو کی مدد سے سیٹلائٹ امیجری کے جدید نظام کی تنصیب کو آئندہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ جدید نظام کو مزید موثر بنانے اورغیر قانونی کٹائی کے عمل میں ملوث بعض سی ڈی اے کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی میں سی ڈی اے کو مکمل معاونت فراہم کی جائے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے، جنگلات اور پہاڑی علاقوں کی موثر مانیٹرنگ اور سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ قوانین کی انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے موثر نظام رائج کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.