عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا دعوی جھوٹا ہے ،ْ مریم اور نگزیب
خان صاحب آپ میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات باقی ہے تو 10ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام بتا دیں ،ْآپ خود ہی اپنی قیمت لگارہے ہیں، خود ہی اپنی نیلامی کررہے ہیں ،ْعدلیہ کو متنازع بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے ،ْ عمران خان جو بو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں کاٹیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو
بدھ 26 اپریل 2017 21:28
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اگر کوئی بات یا فیصلہ عمران خان کے خلاف آئے تو وہ گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں اور لوگوں کی عزت اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست عمران خان نے شروع کی۔
مریم اورنگزیب نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی روایت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کو متنازع بنانے کی مہم جاری ہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات اور نشریات نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کیا جس کے بعد انھوں نے عدلیہ کے فیصلے کی تضحیک کا آغاز کردیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر نوازشریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور انھوں نے خود کو اور اپنی 3 نسلوں کو احتساب کیلئے پیش کیا جبکہ 90 دن میں احتساب کا دعوی کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو گذشتہ ڈھائی سال سے تالے لگا رکھے ہیں۔وزیرمملکت نے کہا کہ یہ پہلے توہین کرتے ہیں اور پھر الیکشن کمیشن میں معافی مانگتے ہیں، یہ تاثر دیتے ہیں کہ یہ اداروں کی تضحیک کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی اب عدلیہ پر دبائو ڈالنا چاہ رہی ہے ،ْعدلیہ کے فیصلے کے نتیجے میں بننے والی جے آئی ٹی کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ میں ذرا سی بھی اخلاقی جرات باقی ہے تو آپ 10ارب کی پیشکش کرنے والے کا نام بتا دیں ،ْخان صاحب آپ جتنا بولتے ہیں اتنا ہی آپ اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں، آپ دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظارکرتے رہے،کون سا شخص انہیں 10 ارب روپے دے گا،عمران خود ہی اپنی قیمت لگارہے ہیں، خود ہی اپنی نیلامی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات دیں، ان کے پاس کیچڑ کی بھری ہوئی بالٹی ہے، حکومت اداروں کو مستحکم اور خان صاحب کمزور کر رہے ہیں،عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ورنہ یہ شورمچانا شروع کردیتے ہیں،صرف ایک شخص جس کانام محمد نوازشریف ہے اس کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران جو بورہے ہیں وہ آئندہ الیکشن میں کاٹیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ججز کے اختلافی نوٹ کو فیصلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ عمران خان نے جو ثبوت دیئے ان پر وزیراعظم کو نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.