بانی ایم کیوایم ذہنی طورپرپاگل ،ایم کیوایم لندن کاملک میںکوئی وجودنہیں، ڈاکٹرعشرت العباد

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے بانی ایم کیوایم کوذہنی طورپرپاگل قراردیدیا،کہتے ہیں کہ الطاف حسین ذہنی طورپرمستحکم نہیں ،ایم کیوایم لندن کاملک میںکوئی وجودنہیں ہے ۔بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگومیں سابق گورنرنے کہاکہ کراچی میں سیاسی خلاء پیداہوچکاہے ،جس سے شہرقائدمیں انتہاپسندی اورسیاسی عدم استحکام پیداہوگا،سیاسی عدم استحکام کافائدہ دشمن قوتیں خصوصاًبھارت کوفائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی خودنہیں بنی بنائی گئی ہے ۔پی اے سی اورپی ایس پی ایک ہی مصنف کی دوتحریریں لگتی ہیں ۔ایم کیوایم پاکستان میں لیڈرکم اورلیڈرزیادہ ہیں ۔فاروق ستارمیں حقیقی لیڈروالی صلاحیت نہیں ۔انہوںنے کہاکہ گورنس کے لحاظ سے پرویزمشرف دورسب سے اچھاتھا،ان کے دورمیں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ۔ڈاکٹرعشرت العبادنے کہاکہ بانی ایم کیوایم پاگل ہوچکے ،ان کی ذہنی حالت مستحکم نہیں ،ایم کیوایم لندن مخدوش ہے جس کاملک میں کوئی وجودنہیں ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :