وزیر اعظم کا لو ڈشیڈنگ کے حالیہ دورانیے پربرہمی کا اظہار
عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی ‘ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے‘ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے ‘ فرنس آئیل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے ‘ فرنس آئل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے،نوازشریف کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران ہدایت
جمعہ 28 اپریل 2017 18:24
(جاری ہے)
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا رواں ماہ میں مسلسل چوتھا اجلاس تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے پیداوار اور ترسیل سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ نیپرا کی جانب سے اپ فرنٹ ٹیرف سے متعلق امور سے آگاہ جکیا گیا۔
وزیر اعظم کو موسم گرما میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں رواں ماہ 866 میگا واٹ کی کمی دور ہو گئی ہے۔ مئی 2017ء تک 400 میگا واٹ مزید بجلی نظام میں شامل ہو گی۔ وزیر خزانہ نے سولر پاور پروجیکٹس کے لئے عالمی بنک کے ساتھ بات چیت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کے حالیہ دورانئیے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی رسد کی صورتحال کی ہر گھنٹے نگرانی کی جائے۔ بجلی کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے۔ وزیر اعظم نے غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق امور نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ 2 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فرنس آئیل پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا متوازن لائحہ عمل بنایا جائے۔ فرنس آئیل پلانٹس کو کوئلے پر منتقل کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ پلانٹس فیول کی منتقلی سے متعلق رپورٹ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام بجلی کے نرخوں میں مزید کمی میں مددگار ہو گا۔ …( رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
محب وطن پاکستانیوں کے دِل پر 9مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘مریم اورنگزیب
-
سیالکوٹ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا
-
ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے ، صدرزرداری
-
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
-
محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے گفتگو
-
محسن نقوی کا لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس۔ تحقیقات کا حکم
-
محسن نقوی کی گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ میں 7 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
-
احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کیخلاف بغاوت تھی ، وزیر اعظم
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.