ماہی گیری کے دوران بھارت میں پکڑے جانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کو ماہانہ 10 ہزار روپے امداد دینے کی سمری منظور ہو چکی ہے ، صوبائی وزیر ماہی گیری
جمعہ 28 اپریل 2017 23:40
(جاری ہے)
نصرت سحر عباسی کے ایک اور سوال کے جواب میں محمد علی ملکانی نے کہا کہ عام طور پر بدین ٹنڈو باگو ، پنگریو اور تلہار میں مچھلیوں کی فارمنگ میں کمی نہیں ہوئی ہے ۔
انہوں نے 2015-16 تک کے اعدادو شمار پیش کیے اور کہا کہ بدین میں 2014 ء میں 114 ، 2015 میں 119 اور 2016 ء میں 127 مچھلی فارم تھے ۔ ٹنڈو باگو میں بالترتیب 120 ، 127 اور 129 ، تلہار میں بالترتیب 38 ، 45 اور 49 ہیں ۔ کل تعداد بالترتیب 275، 291 او ر305 ہے ۔ نصرت بانو سحر عباسی کے اس سوال پر کہ ماہی گیروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کیا اقدام کر رہی ہے اور ان کے صحت و تحفظ کے لیے کیا کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر ماہی گیری محمد علی ملکانی نے کہا کہ کشتیوں کے اندر صحت کا کوئی نظام موجود نہیں ہے ۔ بہرحال سندھ میں ماہی گیروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمارا محکمہ مختلف اقدام کر رہا ہے ، جس کے تحت تمام سرکاری پانیوں میں لیز کا نظام ختم کیا گیا ہے اور لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔ منچھر جھیل ، کینجھر جھیل اور زیرو پوائنٹ بدین میں ماہی گیروں کے لیے ماڈل گاؤں کی تعمیر جاری ہے ۔ کوٹری ڈاؤن اسٹریم کے پاس مراد شاہ میاں اور رائیلو میاں میں ماہی گیروں کی کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ ماہی گیریوں کو کشتیاں ، جال ، انجن ، مخصوص برف کے ڈبے ، سائیکلیں ، پلاسٹک کے کریٹ اور حفاظتی جیکٹس فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جیکٹس مفت دی جا رہی ہیں ۔ آر او پلانٹس اور جیٹیوں کی تعمیر کی ہے ۔ مختلف ماہی گیروں کو جدید ٹیکنالوجی اور شکار کی کوالٹی کی تعمیر دی جا رہی ہے ۔ ماہی گیروں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ خیرالنساء مغل کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ 2012 سے 2013 کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف فشریز سندھ حیدر آباد کی جھیلوں کی بحالی اور کارکردگی کے مطالعہ کے لیے کوئی اسکیم مختص کی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے حاجی شفیع جاموٹ کے سوال کے جواب میں کہا کہ صوبے میں کشتیاں ابتدائی طور پر پاکستان مرچنٹ شپنگ آرڈی ننس 2001 کے تحت مرکنٹائل میرین کی جانب سے داخل کی جاتی ہیں ۔ ہر کشتی جس کا تعلق سندھ یا بلوچستان سے ہو ، اس کو پرنسپل آفس مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ ( پی او ایم ایم ڈی ) مذکورہ بالا آرڈی ننس کے مطابق داخلے کا سرٹیفکٹ جاری کرتا ہے ۔ تاہم یہ بات درست ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کشتیاں ان قواعد کو پورا نہیں کرتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اپنے حدود کے پانیوں میں شکار کرنے والی کشتیوں کو صرف اجازت نامے اور لائسنس جاری کرتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.