مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا س والی ریتلی میرازمین موزوں ہے ،زرعی ماہرین

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:04

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)زرعی ماہرین نے مونگ پھلی کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ مونگ پھلی کی کا شت کیلئے زمین کی تیار ی جار ی رکھیں، مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا س والی ریتلی میرازمین موزوں ہے، زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تا کہ او پر والی مٹی مکمل طورپرنیچے چلی جا ئے اورجڑ ی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں ،بارانی علاقوںمیں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہو ئے وتر میں کرنی چاہیے ،مونگ پھلی کی اقسام باری 2000باڈر 479گولڈن اورباری 2011کا شت کریں، شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تا کہ پودوں کی مطلوبہ تعداد 50تا60ہزا ر فی ایکڑ حاصل ہو سکے، بہتر نشوونما کیلئے کا شت کے و قت ایک بو ری ڈ ی اے پی ، آدھی بو ری پوٹاشیم سلفیٹ اور 6کلوگرام یوریا فی ایکڑ ڈالیں ۔