ماہرین کی ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء)ماہرین زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہوں، کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو اس سلسلہ میں فوری طور پر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔