راس الخیمہ پولیس نے بجلی کی تاریں چوری کرنےوالے ایشیائی گینگ کوگرفتارکرلیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:28

راس الخیمہ پولیس نے بجلی کی تاریں چوری کرنےوالے ایشیائی گینگ کوگرفتارکرلیا
راس الخیمہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل2017ء):۔راس الخیمہ پولیس نےبجلی کی تاریں چوری کرنےوالےسات افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق سات افراد پر مشتمل گروہ جس میں شامل تمام افراد کا تعلق ایشیاء سے تھا یہ امارات میں تاریں چوری کرتے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ نہ صرف بجلی کی تاریں جمع کرتا تھا بلکہ زیر تعمیرعمارتوں سے کئی خام اشیاء اکٹھی کرتاتھا۔

راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹربریگیڈئیرعبداللہ مینخاس کاکہناہےکہ انہیں کئی رہائشیوں کی جانب سے پاورکیبلزچوری ہونے کی شکایات ملیں۔جس کے بعد اس مسئلے پرایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس کےذریعے یہاں موجودثبوت اورمعلومات اکٹھی کی گئیں۔ بعد ازاں مشتبہ افرادکامختلف جگہوں پرپیچھا کیاگیا، خصوصاً ان جگہوں پرجہاں شکایات زیادہ دیکھنے میں آئیں تھیں۔

(جاری ہے)

اس تحقیقاتی ٹیم نے کئی دنوں پر مشتمل اپنی کاروائی جاری رکھی اور بالاخرانہیں ڈھونڈنکالا۔ان ایشیائی افراد پرلگائے گئے الزامات ثابت ہوچکے ہیں ۔ یہ افرادنہ صرف تاریں چوری کرنے کےالزام میں ملوث ہیں بلکہ یہ متحدہ عرب امارات میں72 سے زائد چوری کے واقعات میں ملوث ہیں۔ ان میں سے چھ افرادکو راس الخیمہ پولیس جب کہ ایک شخص کوشارجہ پولیس کے حوالےکردیاگیاہے۔