تاجر برادری کی سہولت کیلئے نیشنل ون ونڈو سسٹم متعارف
جدیدمشینری نصب، ٹرمینلز کو کنٹینر 36 گھنٹے میں گرانڈ کرنے کا پابند، نیلامی کے لیے تجاویزکاجائزہ لے رہے ہیں
اتوار 30 اپریل 2017 15:20
(جاری ہے)
زاہد کھوکھرنے اس بات کا اعتراف کیا کہ درآمدکنندگان وبرآمدکنندگان کو خدمات فراہم کرنے والے کنٹینرٹرمینلزتاحال مطلوبہ جدید مشینری سے لیس نہیں ہیں جس کی وجہ سے آئے دن بندرگاہوں پر کنٹینرز کا رش لگ جاتا ہے لیکن پاکستان کسٹمزنے فیصلہ کیا ہے کہ بندرگاہوں پرمطلوبہ جدید مشینری نصب کی جائے اور بعدازاں کسٹمزقوانین میں ضروری ترامیم کرنے کے ساتھ ٹرمینلز آپریٹرز کو پابند کیاجائے گاکہ وہ ٹرمینلز پر آنے والے بحری جہازوں سے 36 گھنٹوں میں متعلقہ کنٹینرزکو کسٹمزایگزامنیشن کے لیے گرانڈکریں بصورت دیگر قانون شکنی کرنے والے ٹرمینلزآپریٹرزکے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے بھی عائدکیے جائیں گے۔
ممبر کسٹمز نے بتایا کہ کنٹینرٹرمینلزپر نیلامی کے لیے موجود ہزاروں کنٹینرز سے متعلق بھی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے اوریہ تجویزبھی زیرغورہے کہ ان کنٹینرزکو ویڈیولنک کے ذریعے نیلام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکریپ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے علیحدہ آف ڈاک ٹرمینل کے قیام کی ضرورت ہے جس کے لیے محکمہ کسٹمز کے ماڑی پورمیں قائم ویئرہائوس کوتاجربرادری کے تعاون سے آف ڈاک ٹرمینل تیار کیا جاسکتا ہے اور اس مجوزہ آف ڈاک ٹرمینل پر بندرگاہوں میں نیلامی کے منتظر ہزاروں کنٹینرز اور اسکریپ کے کنسائمنٹس کو منتقل کیا جا سکتا ہے، ان مجوزہ اقدامات سے بندرگاہوں پرکنٹینرزکے رش میں کمی کی جا سکتی ہے۔زاہد کھوکھر نے کہاکہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس گوادرپورٹ پر منتقل کرنے کی تجویزپر عمل درآمد ممکن ہے جبکہ خشک گودیوںپرجانے والے کنسائمنٹس پر ٹریکرز نصب کرنے کے لیے دیگرکمپنیوں کوبھی لائسنس کا اجرا کیا جائے گا تاکہ کم سے کم قیمت میں وہیکلز اورکنٹینرزپرٹریکرزکی تنصیب ہوسکے۔علاوہ ازیں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کسٹمز پرنسپل اپریزرکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ختم ہونے والے کردارکودوبارہ فعال کیے جانے سے جہاں اسسٹنٹ کلکٹرزاورڈپٹی کلکٹرزپرکام کا بوجھ کم ہوجائے گااسی طرح کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل بھی تیز رفتار ہوسکے گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.