ڈان لیکس کا معاملہ; تحریک انصاف نے پارلیمان سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 مئی 2017 11:29

ڈان لیکس کا معاملہ; تحریک انصاف نے پارلیمان سے رجوع کر لیا
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی 2017ء) : ڈان لیکس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمان سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایوان میں ڈان لیکس سے متعلق قرارداد پیش کی ۔ قرارداد میں ڈان لیکس کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کو ڈان لیکس کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا پابند بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ حکومت عمل سے ثابت کرے کہ پارلیمان بالادست ہے۔ حکومتی رویے اور طرز عمل سے پارلیمان کی ساکھ بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پانامہ لیکس پر جھوٹ بول کر وزیر اعظم نے ایوان کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سمیت ہر معاملے پر پارلیمان کو فوقیت دینا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :