جامعہ ازہر کے وائس چانسلر تقرری کے تین ماہ بعد برطرف

ڈاکٹر محمد حسین مستقل ریئس جامعہ کی تعیناتی تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے،بیان

ہفتہ 6 مئی 2017 11:46

جامعہ ازہر کے وائس چانسلر تقرری کے تین ماہ بعد برطرف
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء)مصر کی قدیمی درسگاہ جامعہ الازہر الشریف کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد حسنی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔ ڈاکٹر احمد حسنی تین ماہ قبل ہی اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے کی جانے والی برطرفی کے بعد ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈین عریبک فکلیٹی ڈاکٹر محمد حسین المحرصاوی کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا ہے جو اتوار سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر محمد حسین مستقل ریئس جامعہ کی تعیناتی تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔