بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرنے کی ہر حد پار کردی، نہتی معصوم طالبات پر دھاوا بول دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 مئی 2017 20:02

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی2017ء) بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرنے کی ہر حد پار کرتے ہوئے نہتی معصوم طالبات کو نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے قبضے کیخلاف اب نہتی معصوم طالبات بھی میدان میں آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی روز سے بھارتی قابض فوج کیخلاف کشمیری طالبات کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی قابض فورسز نے درندگی اور سفاکیت کی انتہاء کرتے ہوئے اب معصوم نہتی کشمیری طالبات کو بھی نشانہ بنا ڈالا ہے۔ سری نگر میں مظاہرہ کرنے والی معصوم نہتی طالبات پر بھارتی قابض فورسز نے دھاوا بول دیا اور شدید شیلنگ کی جس کے باعث درجنوں طالبات شدید زخمی ہوئی ہیں۔ متعدد طالبات کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :