دبئی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانوں میں اضافے کی نئی فہرست جاری کردی

ہفتہ 6 مئی 2017 20:27

دبئی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانوں میں اضافے کی نئی فہرست جاری ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی2017ء):۔دبئی پولیس نے شہرمیں ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے ٹریفک کے جرمانوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق جرمانوں کی یہ نئی فہرست کا اطلا ق یکم جولائی سے ہوگا۔وزیر داخلہ ، نائب وزیرا عظم شیخ سیف الزفین کی جانب سے لاگو کئے گئے نئے جرمانے نہ صرف جیب کے لئے نقصان دہ ہوں گے بلکہ اب بلیک پوائینٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ نئی ترامیم کے تحت ٹریفک قوانین میں کمی ہوگی ، یعنی اب ٹریفک قوانین 147 سے کم ہوکر 120 تک رہ گئے ہیں ۔ تاہم ٹریفک کے نئے 19 قوانین متعارف کروائے گئے ۔ جب کہ29 قوانین کو ضم کردیا گیاہے۔
نئے ٹریفک قوانین کے مطابق :
۰ گاڑی کی رفتار60کلومیٹرفی گھنٹہ رکھنے کی صورت میں 1,500درہم جرمانہ لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے یہ جرمانہ 900درہم تھا۔

۰ گاڑی کی رفتار60کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائد رکھنے کی صورت 1,000سےبڑھاکر 2,000درہم عائد کردیاگیاہے۔
۰گاڑی کی رفتار80کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائد رکھنے کی صورت میں 3,000درہم جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔
۰جب کہ گاڑی کی رفتار50کلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ رکھنے کی صورت میں 800درہم سے جرمانہ بڑھ کر 1,000درہم ہوچکا ہے۔
غیرقانونی پارکنگ:
۰غیر قانونی پارکنگ کی صورت میں جرمانہ 500 درہم سے بڑھ کر1,000درہم ہوچکا ہے۔

جب کہ اسی جرم میں 4 بلیک پوائنٹس سے بڑھ کر 6 بلیک پوائنٹس ہوچکےہیں۔
ریڈ سگنل کراس کرنے کی صورت میں عائد ہونے والا جرمانہ:
۰ اسی طرح ریڈ سگنل کراس کرنے کی صورت میں 800درہم سے جرمانہ بڑھ کر1,000درہم تک ہوگیا ہے۔ریڈ سگنل کراس کرنے پر8 بلیک پوائنٹس کےبجائے 12 بلیک پوائنٹس ملیں گے۔اسی جرمانے میں گاڑی بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔
دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا جرمانہ:
دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک کی اشیاء استعمال کرنا ایک بڑا جرم ہے ، جس کے جرمانے میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ جرمانہ 200درہم اور چار پوائنٹس سے بڑھ کر800درہم اور 4 بلیک پوائینٹس تک ہوگیا ہے۔
سیٹ بیلٹس استعمال نہ کرنے کی صورت میں:
نئے قانو ن میں کار کی سیٹ بیلٹس کیلئے بھی نئے جرمانے کا اطلاق کیا گیا ہے۔وہ بچے جن کی عمریں چار سال سے کم ہیں ان کے لئے بھی سیٹ بیلٹ متعارف کرادی گئی ہیں ۔ جو ڈرائیور اس قانون کی پیروی نہیں کریں گے ان پر400درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

اطلاق کی تاریخ :
دبئی ٹریفک پراسکیوشن کے سربراہ میجر سیف الزفین کا کہنا ہے کہ ان نئے جرمانوں کے اطلاق کا مقصد محض افراد پر جرمانے عائد کرنا نہیں ہے بلکہ دوسرے افراد کی زندگیاں محفوظ رکھنا ان کا اصل مقصد ہے۔ٹریفک حکام ٹریفک حادثات کی شرح میں ہزار میں سے تین افراد کی موت تک کم کرنا اصل مقصد ہے۔ٹریفک کے قوانین کے اطلاق کیلئے جلد آگہی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ان نئے جرمانوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔