افغان طالبان کا موسم بہار میں حملے شروع کرنے کااعلان ،مزید ہزاروں افغان گھر بار چھوڑنے پر مجبور

اتوار 7 مئی 2017 14:20

افغان طالبان کا موسم بہار میں حملے شروع کرنے کااعلان ،مزید ہزاروں افغان ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کے اعلان کے بعد مزید ہزاروں افغان گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک کے شمال مشرقی صوبہ قندوز میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ بات نارویجیئن ریفیوجی کونسل کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس تنظیم کے مطابق زیادہ تر افراد قلعہ زل اور خان آباد کے اضلاع سے بے گھر ہوئے۔ قلعہ زل گزشتہ روز سے طالبان کے قبضے میں آ گیا ہے۔ طالبان نے رواں برس موسم بہار میں شروع گئے حملوں کو اپنے سابق رہنما ملا اختر منصور کے نام پر آپریشن منصوری کا نام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :