کلکتہ ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ، طیارہ گراونڈ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 مئی 2017 19:26

کلکتہ ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ، طیارہ گراونڈ ..
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2017ء) کلکتہ ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے بھارتی شہر کلکتہ جانے والی ایمرٹس ائیرلائن کی پرواز ای کے 571 کو حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ کلکتہ ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو فوری گراونڈ کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث طیارے کے انجن کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :