ناروے میں2000 قطبی ہرنوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ

منگل 9 مئی 2017 18:20

ناروے میں2000 قطبی ہرنوں کو ہلاک کرنے کا فیصلہ
اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) ناروے میں حکام نے 2ہزار رینڈیرز (قطبی ہرنوں) کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت زراعت کی جانب سے اعلان کردہ یہ اقدام ملک میں سامنے آنے والی ایک بیماری کو روکنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔اس بیماری کا نام سی ڈبلیو ڈی (chronic-wasting disease)(CWD (ہے۔

(جاری ہے)

یہ شمالی امریکا میں معروف بیماری ہے تاہم ناروے میں ریکارڈ کیے جانے والے کیس یورپ میں پہلی مرتبہ سامنے آئے ہیں اس بیماری کے نتیجے میں متاثرہ جانور کا دماغ اسفنج دار ہو جاتا ہے اور پھر وزن میں کمی آنے کے بعد وہ مر جاتا ہے۔

یورپ میں پہلی مرتبہ اس بیماری کا انکشاف گزشتہ برس ناروے میں ہوا تھاجس کے نتیجے میں حکام نے ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں مذکورہ بیماری میں مبتلا جانوروں پر قابو پانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :