چین کا بیلٹ اینڈروڈ مما لک کے ساتھ تجا رتی روابط کے فروغ کیلئے بلٹ ٹرین متعارف کروانے کا اعلان

400کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حا مل ٹر ین تیز تر ین تجا رتی را ہداری کے طو رپر ابھر کے سا منے آ ئے گی،بلٹ ٹرین سے دیگر ممالک کے ٹرانسپو رٹ نظام میں بہتری آ ئے گی، چائنہ ریلو ے اسٹا ک کا رپو ریشن کا بیان

منگل 9 مئی 2017 21:38

چین کا بیلٹ اینڈروڈ مما لک کے ساتھ تجا رتی روابط کے فروغ کیلئے بلٹ ٹرین ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) چین نے ون بیلٹ ون روڈ مما لک کے ساتھ تجا رتی روابط کے فروغ کیلئے 2020 تک بلٹ ٹر ین متعارف کروا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹر ین بیلٹ و روڈ مما لک کے ساتھ تیز تر ین تجا رتی را ہداری کے طو رپر ابھر کے سا منے آ ئے گی ، اس سے دیگر مما لککے ٹر انسپو رٹ نظام میں بہتری آ ئے گی۔ منگل کو چائنہ ریلو ے اسٹا ک کا رپو ریشن نے مستقبل میں تجا رتی روابط کو تیز تر ین بنا نے کیلئے 400کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حا مل "بلٹ ٹر ین"کو 2020میں متعارف کروا نے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایک بیان میں چائنہ ریلو ے اسٹا ک کا رپو ریشن نے کہا ہے کہ مستقبل میں ون بیلٹ ون روڈ مما لک اور خطو ں کے ساتھ تجا رتی روا بط تیز تر ین بنا نے کیلئے "بلٹ ٹر ین" پر کام جا ری ہے،بلٹ ٹر ین کو فعال کر نے سے قبل 2019میں بیجنگ سے شن یا نگ کے ما بین ہا ئی اسپیڈ ریلو ے ٹر یک پر تجر با تی بنیا دوں پر چلا یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

بلٹ ٹر ین بیلٹ و روڈ مما لک کے ساتھ تیز تر ین تجا رتی را ہداری کے طو رپر ابھر کے سا منے آ ئے گی جس سے دیگر مما لک میں بھی ٹر انسپو رٹ کے نظام میں بہتری آ ئے گی،بلٹ ٹر ین کے فعال ہو نے سے بیلٹ و روڈ را ہداری پر مو جود گنجان آ با د مما لک کی معیشتوں پر بھی مثبت اثر پڑ ے گا،آ ئندہ بر سو ں کے دوران و سطی ایشیا ، جنو ب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی اور مشر قی یو رپ کے مما لک بھی اپنے ریلو ے کے مو جو دہ نظام کو اپ گر یڈ کر نے کے خوا ہا ں ہیں، مذ کو رہ مما لک چین کے تعاون سے ہا ئی اسپیڈ ریلو ے نظام کو اپنے ممالک میں تعمیر کر نے کی منصو بہ سا زی کر رہے ہیں تا کہ بیلٹ و روڈ منصو بہ سے بیش بہا تجا رتی فوا ئد حاصل کیئے جا سکیں،گز شتہ کئی د ہا ئیوں میں چین نے دنیا کا سب سے بڑا ہا ئی اسپیڈ ریلو ے نظام تعمیر کر نے کا ریکا رڈ اپنے نا م کیا ہے، فی الوقت چین میں 200-250کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حا مل مسا فر ٹر ینز چل رہی ہیں جبکہ مسا فرو ں کیلئے 350کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حا مل ٹرینز تیار کر نے کی ٹیکنا لو جی بھی مو جود ہے۔

واضح رہے کہ سی پیک بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ 

متعلقہ عنوان :