پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران ڈیورنڈلائن پار کر گئی تھیں،افغان سفیر کا الزام

ڈیورنڈلائن عبور کرنا نہ صرف افغان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی بلکہ واضح اشتعال انگیزی بھی تھی کیونکہ ہم نے پاکستانی عسکری قیادت کو واقعے سے پہلے آگاہ کیا تھاکہ ہمارے دیہاتوں میں سروے کیا گیا تو اسے چیلنج کیا جائے گا پاکستان میںافغان سفیر عمر زخیل وال کا اپنے فیس بک اکائونٹ پر بیان

بدھ 10 مئی 2017 20:35

پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران ڈیورنڈلائن پار کر گئی تھیں،افغان ..
کابل/اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پاکستان میں افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز مردم شماری کے دوران سپن بولدک کے علاقے میں ڈیورنڈلائن کو پار کر گئے تھے جو نہ صرف افغان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی بلکہ واضح اشتعال انگیزی بھی تھی کیونکہ ہم نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی قیادت کو واقعے سے پہلے آگاہ کیا تھاکہ ہمارے دیہاتوں میں سروے کیا گیا تو اسے چیلنج کیا جائے گا پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں پاکستان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان حالیہ جھڑپ کے حوالے سے اسلام آبادکے موقف کو چیلنج کیا ہے ۔

بدھ کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر جاری بیان میں کہاکہ میں نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرکے اس تصور کو چیلنج کیا ہے کہ چمن میں پاکستانی اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان بدقسمتی سے ہونے والی حالیہ جھڑپ میں ہماری طرف سے اکسایا گیا تھا یا پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن افغانستان نے تعاون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

زاخیل وال نے دعویٰ کیاکہ پاکستانی فورسز ایک سروے کو لے کر سپن بولدک کے علاقے میں افغان دیہات میں ڈیورنڈلائن کو پار کر گئے تھے ۔یہ نہ صرف افغان خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی بلکہ واضح اشتعال انگیزی بھی تھی کیونکہ ہم نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی قیادت کو واقعے سے پہلے آگاہ کیا تھاکہ ہمارے دیہاتوں میں سروے کیا گیا تو اسے چیلنج کیا جائے گالیکن ہم اسے حل کرنے کیلئے بات چیت کرنے کو تیار تھے ۔

متعلقہ عنوان :