بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر پر شدید گولہ باری

muhammad ali محمد علی بدھ 10 مئی 2017 23:43

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر پر شدید گولہ باری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر سے دہشت گرد کاروائیوں پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے عام آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید شیلنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی فوری متحرک ہوتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :