کوئی بھی قوت اور دہشتگرد گروپ پاک ایران خوشگوار تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا ،ایرانی سفیر

جمعرات 11 مئی 2017 19:48

کوئی بھی قوت اور دہشتگرد گروپ پاک ایران خوشگوار تعلقات کو متاثر نہیں ..
اسلام آباد /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) ایران نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوت اور دہشتگرد گروپ پاک ایران خوشگوار تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان اور ایران کے خوشگوارتعلقات کو کوئی بھی قوت اور دہشتگرد گروپ متاثر نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

حالیہ سرحدی محافظوں پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک اسطرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ یہ دونوں کیلئے خطرناک ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے آرمی چیف نے دھمکی دی تھی کہ ایران پاکستان میں دہشتگردگروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کرے گا اس بیان کے بعد پاکستان نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :