پانامہ کیس کی جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی چھتری تلے تحقیقات کریگی،طارق فضل چوہدری

جن لوگوں کوجے آئی ٹی پراعتبارنہیں ان کوسپریم کورٹ پربھی اعتبارنہیں،انٹرویو

جمعرات 11 مئی 2017 23:53

پانامہ کیس کی جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی چھتری تلے تحقیقات کریگی،طارق ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) وزیرمملکت کیڈڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی چھتری تلے تحقیقات کریگی،جن لوگوں کوجے آئی ٹی پراعتبارنہیں ان کوسپریم کورٹ پربھی اعتبارنہیں۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت کیڈڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ ڈان لیکس اورپانامہ لیکس کوآپس میں ملایانہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس رپورٹ میں جن لوگوں نے تحقیقات کیں وہ بھی وزیراعظم کے ماتحت تھے ،لیکن شفاف تحقیقات ہوئیں ،پانامہ جے آئی ٹی پروزیراعظم کے اثراندازہونے کی باتوں میں حقیقت نہیں۔انہوںنے کہاکہ پانامہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے خودبنائی ہے ،سپریم کورٹ کی چھتری تلے پانامہ جے آئی ٹی کام کریگی جولوگ کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی شفاف تحقیقات نہیں کرپائے گی وہ لوگ سپریم کورٹ پراعتبارنہیں کررہے ۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی جوبھی دستاویزمانگے گی دی جائے گی ،پی ٹی آئی والے ڈان لیکس اورپانامہ جے آئی ٹی پرایک اورڈراماکرناچاہتے ہیں۔(یاسرعباسی)