بھارت پا کستان دشمنی میں پاگل ، مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی

جمعہ 12 مئی 2017 20:00

بھارت پا کستان دشمنی میں پاگل ، مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی ہے۔ بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے لئے دہلی کے ساتھ ہلالی پرائم منسٹر آفس میں اجلاس ہوا جس میں بھارتی افواج کے تینوں سربراہان وزیر داخلہ اور سینئر مرکزی وزیر سمیت اعلٰی انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں آپریشن جیٹ کو جاری رکھنے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تائید حاصل ہے جبکہ کشمیر میں مجاہدین کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں بھارتی ایئرفورس کو اسرائیلی ماہرین کی سپورٹ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :