دینی مدارس کے طلبا کے لیے بھی خوشخبری پنجاب حکومت کا دینی مدارس کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

وفاق المدارس ، تنظیم المدارس شیعہ بورڈ ، اہلحدیث بورڈ اور رابط المدارس بورڈ اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر آنے والے مدارس کے بی اے اور ایم اے لیول کے طلبا کی حاضری کی تعداد کے تناسب پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے‘2ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے‘ذرائع

ہفتہ 13 مئی 2017 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) دینی مدارس کے طلبا کے لیے بھی خوشخبری پنجاب حکومت کا دینی مدارس کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ‘ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مدارس کے طلبا کو 2 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کے بعد دینی مدارس کے طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دینی مدارس کے طلبا کے لیے دو ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ دینے کا مقصد مدارس کے طلبا کو جدید دنیاوی علوم سے روشناس کرانا ہے، مدارس کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے،مدارس کے پانچوں بورڈز کو اس میں شامل کیا گیا ہے وفاق المدارس ، تنظیم المدارس شیعہ بورڈ ، اہلحدیث بورڈ اور رابط المدارس بورڈ اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر آنے والے مدارس کے بی اے اور ایم اے لیول کے طلبا کی حاضری کی تعداد کے تناسب پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :