دبئی سےپیرس جانیوالی ایمریٹس پروازمیں خاتون نےبچےکوجنم دےدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 مئی 2017 15:21

دبئی سےپیرس جانیوالی ایمریٹس پروازمیں خاتون نےبچےکوجنم دےدیا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی2017ء) : دبئی سے پیرس جانیوالی ایمریٹس پرواز380اےمیں خاتون نے بچے کوجنم دے دیا،جس کے باعث پروازکوہنگامی بنیادپرسائپرس ایئرپورٹ پراتارلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایمریٹس فلائٹ میں بچے کی پیدائش پرسائپرس ایئرپورٹ انتظامیہ نے سوشل میڈیاپرٹویٹ جاری کیاہے کہ دبئی سے پیرس جانیوالی پروازمیں دوران سفرخاتون نے بچے کوجنم دیدیا۔ زچہ و بچہ کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے پروازکارخ موڑکرسائپرس ایئرپورٹ پراتارلیاگیا۔پروازکے اترتے ہی انتظامیہ نے فوری طورپر زچہ و بچہ کوہسپتال منتقل کیا۔بتایاگیاہے کہ زچہ و بچہ دونوں صحت مندہیں۔

متعلقہ عنوان :