تعلیمی اداروں سے ہی ہماری قوم کو سپورٹس سمیت ہر شعبے میں باصلاحیت قیادت میسر آئے گی، مستقبل کے ڈاکٹرز میں کھیلوں کی لگن اور جنون دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی،کرکٹر عامر سہیل کی امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس ڈے پر گفتگو
اتوار 14 مئی 2017 16:20
(جاری ہے)
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر عرفان محبوب اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء و طالبات کے والدین بھی موجود تھے ۔
عامر سہیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرکٹ میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ پاکستان سپر لیگ جیسے مقابلے بین الاضلاعی سطح اور تعلیمی اداروں کے مابین بھی کروائیں جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان میں آگے بڑھنے کی جستجو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو مستقبل کے ڈاکٹرز ہیں ان میں بھی کھیلوں کی لگن اور جنون کی پیشہ ور کھلاڑی سے کم نہیں جس کا کریڈٹ کالج انتظامیہ کو جاتا ہے جس نے بچوں میںغیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور وزیر اعلی کی ویژن کی روشنی میں جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے میڈیکل کے امتحانات میں شاندار نتائج دے کو صوبہ بھر میں جودھاک بٹھائی ہے،کھیلوں کے مقابلوں میں نرسنگ سکول ، جنرل ہسپتال کی طالبات بھی شریک ہوئیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.