ضلع جنوبی کی عدالت میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 15 مئی 2017 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) ضلع جنوبی کی عدالت میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت خوش بخت شجاعت ،اسلم آفریدی ودیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،پیر کو سماعت کے موقع پر مقدمے میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ اور ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق استفسار کیا ،مقدمے میں ملوث سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار سمیت مئیر کراچی وسیم اختر نے حاضری سے استشنی حاصل کیا ہوا ہے۔