دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، ماہرین زراعت

منگل 16 مئی 2017 14:38

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ایسی شور زدہ اور کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ریتلی زمینوں جہاں چکنی مٹی کے ذرات کم ہو اورپانی کھڑا نہ رہ سکے وہاں دھان کی کاشت سے اجتناب کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

اے پی پی بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ کاشتکار منظور شدہ اقسام کی پنیری بروقت کاشت کریں اور اس کی کاشت کے تینوں طریقوں کدوکے طریقہ ، خشک طریقہ اور راب کے طریقہ سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔کاشتکار دھان کی فصل کیلئے کھادوں کا فی ایکڑ متناسب استعمال بھی کریں اور کوشش کی جائے کہ سبز کھادوں کااستعمال زیادہ کیاجائے۔