ٹماٹر کی وافر مقدار اور سستے نرخوں پر فراہمی جاری ہے، ترجمان محکمہ زراعت

منگل 16 مئی 2017 15:16

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی پنجاب میں وافر مقدار اور سستے نرخوں پر فراہمی جاری ہے ۔ پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ٹماٹر کو فریز کرکے بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم ضروری ہے کہ فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے۔ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے۔ گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل محفوظ رکھ سکتی ہیں۔