Live Updates

جلد عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما عمر ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 16 مئی 2017 22:13

جلد عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما عمر ڈار سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف سیالکوٹ کی قیادت کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ وقت آنے پر پارٹی قیادت کریگی۔ وہ جو بھی فیصلہ کرے گی۔ مجھے قبول ہوگا۔ اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ پارٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔ وہ میرے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کریگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات