آسٹریا میں مسلمان خواتین کے حجاب پر مکمل پابندی کا بل منظور

بدھ 17 مئی 2017 23:37

آسٹریا میں مسلمان خواتین کے حجاب پر مکمل پابندی کا بل منظور
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء)آسٹریا میں مسلمان خواتین کے حجاب پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا میں مسلمان خواتین کے حجاب پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا گیاہے ۔پابندی سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور طالبات پر لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پابندی کا فیصلہ یورپ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے باعث کیا گیا۔ جرمنی میں 2015 سے اب تک 10 لاکھ زائد پناہ گزین داخل ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مسلم ممالک سے ہے۔ جرمنی کی دائیں بازو کی حامل سیاسی جماعتیں پناہ گزینوں کی آمد کی مخالفت کرتی ہیں اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کو اچھا اقدام قرار دے رہی ہیں۔