ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، وزیر اعظم
وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کیلئے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں،بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا کیلئے مثبت پیغام تھا ،پاکستان اب تیز ترین ترقی کرنے والے معیشت ہے ، اقتصادی کونسل کے اجلا س سے خطاب وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے لیے 2 ہزار 113 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی وفاق کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ایک ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 112 ارب روپے رکھا گیا پی ایس ڈی پی کی مد میں 866 ارب روپے جبکہ 135 ارب روپے خصوصی اقدامات کے لیے مختص قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیے جانے کی منظوری بھی دے دی
جمعہ 19 مئی 2017 23:03
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا پاکستان ترقی کے لیے متحد کھڑا ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہمارا اتحاد دنیا کے لیے مثبت پیغام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، نا صرف توانائی کی پیدوار بلکہ سستی توانائی کی فراہمی بھی ہماری ترجیح ہے، ہم ایل این جی، کوئلہ، پن بجلی، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ ترقی کے لیے شاہراتی اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، پی ایس ڈی پی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے تین گنا بڑھا دیا ہے، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی صوبوں کی طرح اہم ہیں جب کہ صحت ، تعلیم اور سماجی شعبے کے منصوبے پر خاص توجہ دی جائے گی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وفاق سمیت تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ملکی ترقی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے معاشی اشاریے قابل ذکر حد تک بہتر ہوئے ہیں اور ملک میں جی ڈی پی گروتھ 5اعشاریہ 28 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو حوصلہ افزائ اور قابل اطمینان ہے۔قبل ازیں اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے لیے 2 ہزار 113 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ، اجلاس میں پانچوں وزرائے اعلیٰ، سمیت وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ایک ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 112 ارب روپے رکھا گیا۔ پی ایس ڈی پی کی مد میں 866 ارب روپے جبکہ 135 ارب روپے خصوصی اقدامات کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیے جانے کی منظوری بھی دے دی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیاگیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیایجنڈے پر سب کو ایک ہونا چا ہیے، اسے سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہییمزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.