رمضان المبارک انقلاب اخلاق ، نزول قرآن ، شاندار اسلامی یادوں و کارناموں ، مسلسل جدوجہد ، تقویٰ ، رحمت، بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے ، پروفیسر نظام الدین میمننے
یہ ماہ المبارک بھلائی کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے میں دل کھول اللہ کی راہ میں خرچ کریں،نائب جماعت اسلامی سندھ
ہفتہ 20 مئی 2017 19:32
(جاری ہے)
رمضان المبارک نیکیوں کی بہار کا مہینہ ہے جس میں نوافل فرض کے برابر اور ہر فرض کے اجر وثواب ک میں ستر گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
ہم جانتے ہیں ہر نیکی کا ایک متعین اجر ثواب ہے مگراللہ تبارک تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ دار کے روزے کا اجر و ثواب میں خود دوں گا ۔ یہ ماہ المبارک بھلائی کا مہینہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے میں دل کھول اللہ کی راہ میں خرچ کریں، نیکی ا ور اچھائی کی طرف لپکیں، خلوص نیت سے غریبوں اور مسکینوں ک پر خرچ کریں اور جس سے ہمارے ملک سے بھوک ، افلاس اور برائی ختم ہو کر خوشحالی اور بھوک سے نجات میسر ہوسکے اور ہمارے معاشرے میں حقیقی اسلامی روایات کو صحیح معنیٰ میں فروغ نصیب ہو۔یہ ماہ قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن کے ذریعے اور قرآن پر عمل پیراہوکر ہی ہم اپنے اس ملک میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جیسے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جیکب آبادمیں تقریب استقبال رمضان سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں مقا ٰ ئم مقام امیر شہر محمد حنیف کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن ہمیں اور آپ کو بار بار تلقین کرتا ہے کہ رمضان کے روزے ہمارے اوپر افرض کئے گئے ہیں تاکہ اس سے ہم میں تقویٰ اور پرہیزگاری جیسی صفات پیدا ہوں ۔ ۔ اللہ رحمٰن نے رمضان کے روزے کے ذریعے سے ہماری لئے تربیت اور پرہیزگاری کا بندوبست کرکے ہمارے او پر احسان کیا ہے جس سے نہ صرف ہمارے اندرجسمانی بلکہ روحانی قوت بھی میسر ہوتی ہے بلکہ اس سے بندے میں اعتدال اور متوازن قائم رہتا ہے اور معاشرے میں اعتدال پسندی کو فروغ ملتا ہے ان مزیدکا کہنا تھا کہ آج سے ہم اپنے روزمرہ کے کاموں کو ترتیب دینا شروع کردیں تاکہ آنے والے ماہ رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہوسکیں ۔ تقریب کی کمپیرنگ کے فرائض ہدایت اللہ رند نے انجام دیئے۔ تقریب میں غو ث بخش لاشاری ،اللہ ڈنو پیرزادہ کے علاوہ ارکان شوریٰ اور شہر بھر سے لوگوں ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں پروفیسرنظام الدین میمن نے دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد میں ناظم مالیات کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.