عالمی بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق قومی معیشت جنوبی ایشیا کی بہترین معیشتوں میں شمار کی جا رہی ہے، ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو رواں سال کے اختتام تک جی ڈی پی کی شرح5.2فیصد تک پہنچ جائیگی،پنجاب ملکی معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے،وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 19:41
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں ورلڈ بنک اور لاہور سکول آف اکنامکس کے اشتراک سے پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے ورلڈ بنک کی ششماہی رپورٹ2017کی تعارفی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ان کے ساتھ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہانزیب خان،ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیشامیھیو ، لاہور سکول آف اکنامکس کے ریکٹر ڈاکٹر شاہد امجد چوہدری ،ورلڈ بنک کے لیڈ اکانومسٹ اینرک بلانکو آرمس اور سینئر اکنامسٹ ورلڈ بنک محمد وحید موجود تھے۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب شہر ی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایسے علاقوں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی پرکشش ہوں۔ سیف سٹی، ماس ٹرانزٹ، نالج پارک، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آشیانہ ہائوسنگ سکیم اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں،ٖغربت کے خاتمے کے لیے نجی شعبہ کی وسعت کے ساتھ چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہم کیے جا رہے ہیں، 2018تک 2ملین نوجوانوں کی سکلز ٹریننگ کے بعد عالمی لیبر منڈیوں تک رسائی ممکن بنائی جائے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید تحقیق سے استفادے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تا کہ وہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ملکی خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ورلڈ بینک کے ساتھ دہی علاقوں کی ترقی اور زرعی منڈیوں کے استحکام کا منصوبہ -"سمارٹ پنجاب"زراعت کے میدان میں تیزفتار ترقی کا سبب بنے گا،انہوں نے کہا کہ سوشل سیکٹر میں ریفارمز کے نتیجہ میں غذائی قلت میں واضح کمی آئی ہے اوردیہی علاقوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے اور صفائی کی عادت اپنانے کے رُجحان میں اضافہ ہوا ہے،سولر‘ ونڈ‘ ہائیڈل اور کول پاور پلانٹس نے توانائی کے بحران پر کنٹرول کو ممکن بنا دیا ہے، ٹیکس کلچر میں تبدیلی ریسورس موبلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پنجاب میں کاروبار کے مواقعوں اور سرمایہ کاری کی فضاء کو فروغ دیا جا رہا ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادے کے لیے تیار ہے کیونکہ یہاں نہ صرف لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نسبتاً بہتر ہے بلکہ صوبے کا جغرافیائی، ثقافتی اور کاروباری ماحول بھی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے رپورٹ کی تیاری پر ورلڈ بنک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز وفاق سمیت تمام صوبوں کو ان کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرے گی، انہوں نے لاہور سکول آف اکنامکس کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پنجاب کے گروتھ ریٹ کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.