تمام سازشوں کے باوجود چار سال نکل چکے ہیں ایک سال بھی نکل جائے گا‘ سعد رفیق
ایک شخص گالیاں دے کر عدالتوں اور اداروں کو دبائو میں لانے کی کوشش کرتا ہے‘ ہم اتنے برے لوگ ہیں تو ہمیں لوگ ووٹ کیوں دیتے ہیں ،مخالفین نے بہت زور لگایا کہ مدت سے پہلے ہی ہماری حکومت ختم ہوجائے لیکن تمام سازشوں کے باوجود 4سال کا عرصہ گزرگیا اور باقی ماندہ ایک سال بھی گزر ہی جائے گا‘ تبدیلی الزامات اور جلسوں میں جھوٹ بولنے سے نہیں ، رات بھر جاگ کر قوم کی خدمت کرنے سے آتی ہے‘ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 مئی 2017 20:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی میں وقت لگتا ہے فوری طور پر خوشحالی یا ترقی ہوجائے تو ضرور اس کے پیچھے کوئی گڑبڑ ہوتی ہے، ہم نے 4 سال کے عرصے میں ملک کے حالات پہلے سے کہیں بہتر کردیئے، ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، عوام کی خدمت کے لئے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے، بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، بہترین تعلیم کے ذریعے معاشرے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، پہلی16، 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب نہ ہونے کے برابر ہے، ہم کراچی میں امن لے کر آئے ہیں اور آج شہر قائد کے حالات بدل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی راہداری کا بڑا منصوبہ ایسے ملک کے تعاون سے لے کر آئے جس نے ترقی میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہمارا بہترین دوست ملک ہے، اب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے، غربت اور مظلومی میں کئی سال گزارے ہیں لیکن اب پاکستان کا اچھا وقت آرہا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ الزامات لگانے اور جلسوں میں جھوٹ بول کر ملک میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی رات بھر جاگ کر ملکی خدمت کرنے سے آتی ہے اور ہم ہی ملک کی تقدیر بدلیں گے، مخالفین نے بہت زور لگایا کہ مدت سے پہلے ہماری حکومت ختم ہو جائے لیکن تمام سازشوں کے باجود 4سال کا عرصہ گزر چکا اور باقی مانندہ ایک سال بھی نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں سڑکیں بھی بنائیں گے، ریلوے بھی ٹھیک کریں گے اور بسیں بھی چلتی رہیں گی اور اگلا بجٹ بھی اسحاق ڈار ہی پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین جلسوں میں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ، سرکس کرتے ہیں۔ ایک شخص گالیاں دے کر عدالتوں اور اداروں کو دبائومیں لانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ابھی الیکشن میں ایک سال باقی ہے لوگ سوچ سمجھ کر ہمیں ووٹ دیتے ہیں ،اگر ہم اتنے ہی برے لوگ ہیں تو لوگ ہمیں ووٹ کیوں دیتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.