طلبہ تصادم کے واقعے بعد قائداعظم یونیورسٹی 7 روز کے لئے بند کردی گئی ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 20 مئی 2017 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت کی قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے تصادم کے بعد یونیورسٹی اور ہاسٹلز 7 دن کے لئے بند کردیئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قائد اعظم یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ، فائرنگ ، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں درجن سے زائد طلباء زخمی ہوئے تھے ۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری قائد اعظم یونیورسٹی پہنچ گئی تھی ۔ جب کہ ہاسٹلز کو بیھ سرچ آپریشن کے لیے خالی کروا لیا گیا ۔ جہاں سے اسلحہ برآمد ہونے کی بھی توقع ہے ۔ دوسری طرف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تصادم کے بعد یونیورسٹی اورہاسٹلز 7 روز کے لیے بند کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ …(م د +ار)

متعلقہ عنوان :