ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے

کنگ عبد العزیز سینٹر میں منعقدہ رویتی سعودی رقص کی تقریب میں شرکت، شرکاء نے امریکی صدر کو بھی رقص کرنے پر مجبور کر دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 21 مئی 2017 00:11

ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے بیرونی دورے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔ سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں اور بظاہر سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کیساتھ اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کنگ عبد العزیز سینٹر میں منعقدہ رویتی سعودی رقص کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے امریکی صدر کو بھی رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی صدر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے: