مردان میں قائم ملک کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج میں کلاسز کے اجراء کا باضابطہ افتتاح ہوگیا
گرلز کیڈٹ کا قیام خواہش تھی آج کالج میں کلاسز کا اجراء کرکے دلی اطمینان ہوا ہے، محمد عاطف خان ہماری حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے بجٹ کو61 ارب روپے سالانہ سے بڑھا کر امسال 118 ارب روپے سالانہ کر دیا ہے ،اگلے مالی سال سے ریکارڈ 138 ارب روپے کیا جار ہا ہے جو تعلیم کے ساتھ ہماری حکومت کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے،وزیرتعلیم خیبرپختوخوا
پیر 22 مئی 2017 23:43
(جاری ہے)
جن میں خالص میرٹ پر 80 طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے جنہوں نے باقاعدہ طور پر کالج میں ایڈمشن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم محمد عا طف خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس کالج کا قیام ممکن ہوا اور کہا کہ کالج میں طالبات کی ذہنی اور جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو جدید تعلیم کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی اور انشاء اللہ یہاں سے فار غ التحصیل ہونے والی طالبات نہ صرف مسلح افواج بلکہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی خدمات انجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔
اپنے خطاب میں وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کا قیام ان کی خواہش تھی اور آج اس کالج میں کلاسز کا اجراء کرکے ان کو دلی اطمینان ہوا ہے کہ اب ہماری قوم کے بیٹوں کے ساتھ ساتھ ہماری بیٹیوں کو بھی کیڈٹ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل گیا ہے جو اس سے پہلے ایک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے بجٹ کو61 ارب روپے سالانہ سے بڑھا کر امسال 118 ارب روپے سالانہ کر دیا ہے اور اگلے مالی سال سے اس کو ریکارڈ 138 ارب روپے کیا جار ہا ہے جو تعلیم کے ساتھ ہماری حکومت کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ تعلیمی بجٹ کا 70فیصد بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جار رہا ہے۔ انہوں نے مردان میں پاکستان کے پہلے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری ان بچیوں کو کیڈٹ بننے کا موقع ہاتھ آیا جن کے بھائی اور رشتہ دار کیڈٹ کالجوں میں جاتے تھے اور وہ خود ان کو دیکھ کر ان پر رشک ہی کر سکتی تھیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ فی الوقت گرلز کامرس کالج میں کلاسیں شروع کی جا رہی ہیں اور جلد ہی کیڈٹ کالج کے اپنے بلڈنگ پر کا م شروع ہو گا جس کے لئے تین ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں فاطمہ الفہری کے نام سے گرلز سکول اینڈ کالج پر بھی کام جاری ہے اور انشاء اللہ اس سال ستمبر میں اس میں بھی داخلے ہوں گے۔ اس موقع پر کالج میں داخلہ لینے والی طالبات اور ان کے والدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صوبے میں ملک کے پہلے گرلز کالج کیڈٹ کالج کے قیام پر صوبائی حکومت اور وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.