اسلام آ باد، پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائو ن جا ری، 8منشیا ت فروشوں سمیت 13ملزمان گرفتار

پیر 22 مئی 2017 22:39

اسلام آ باد، پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائو ن جا ری، 8منشیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) اسلام آ باد پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف وفا قی دارالحکو مت میں وسیع پیما نے پر کر یک ڈائو ن جا ری، پولیس نے 08منشیا ت فروش سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی۱کلو 620گر ام چرس ، ،50لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران8منشیا ت فروشوں سمیت13ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد اقبا ل سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے سپیشل چیکنگ کے دوران منشیا ت فروشوں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم میں دو ملزمان گل محمد اور ایو ب خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1کلو 35گر ام چرس بر آمد کرکر مقدمہ درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح تھا نہ کو ہسار پولیس کے زاہد اختر سب انسپکٹر اور محمد رئیس اے ایس آئی نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر دو ملزمان عارف عادل مسیح اور دائو د خا ن کو گرفتار کرکے 50لیٹر شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے رفیع اللہ ، شوکت علی سب انسپکٹر معہ ملازمان نے تین منشیا ت فروشوں ساجد محمود ،نذرحسین اور نعما ن گل کو گرفتار کرکے 435گر ام چر س آمد کرلی۔

تھا نہ تر نو ل پولیس کے طا ہر عبا س اے ایس آئی نے ملزم نو رمحمد سے پسٹل 30معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اظہر محمود سب انسپکٹر نے گرفتار ملزم شفقت خان کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ۔تھا نہ نو ن پولیس کے محمد نو از اور قربا ن علی اے ایس آئی نے دو ملزمان عمر ان علی اور زاہد الر حمن سے ایک عدد ایس ایم جی گن اور ایک 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ،تھا نہ نیلور پولیس کے محمد منیر سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم فراز خا ن سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :