حکومت نے غربت کی بجائے ’’غریب مکائو ‘‘پروگرام کی کامیابی کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کر رکھا ہی:مسرت چیمہ

منگل 23 مئی 2017 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غربت کی بجائے ’’غریب مکائو ‘‘پروگرام کی کامیابی کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کر رکھا ہے ،پاکستان میں ہر 10میں سے 4افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیںجبکہ ہمارے حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہادینے کے دعوے کرتے نہیںتھکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کی یونین کونسل 143کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اہل نے انہیں اپنے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا ۔ مسرت چیمہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ حکومت میں آنے کے بعد ٹیکسز کی صورت میں جمع ہونے والے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت مٹھی بھر اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بناتی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں 84فیصد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میںعوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے دنیا میں سب سے کم جی ڈی پی کا صرف 0.22فیصد خرچ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ تجربہ کار حکمران ‘‘ 2013سے اب تک 1059ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود میلینم ڈویلپمنٹ گولز کے اہداف حاصل نہیںکر سکے جس میں صحت ، تعلیم، پینے کا صاف پانی ،لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ، رہنے کیلئے چھت ،سوشل سکیورٹی اور ویلفیئر جیسے شعبے شامل تھے جنہیں یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے باریاں لینے والوں کا راستہ روکنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں جو روشن پاکستان کی نوید ہے