صوبائی وزیر معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی سے سری لنکا کے معدنی ماہرین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
منگل 23 مئی 2017 19:18
(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری معدنی ترقی سیدظہیر الاسلام شاہ اور محکمہ معدنیات کے آفسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے سری لنکن سرمایہ کاروں کی پیشکش کا خیبر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو قدرت نے بیش بہا معدنی وسائل ، قیمتی پتھروں اور جمز کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ان قدرتی وسائل کی ویلیو ایڈیشن اور جدید طریقوں سے کٹنگ کیلئے بہترین طریقہ کار ا اپنانے کی ضرورت ہے تا کہ ان قیمتی پتھروں کا نقصان نہ ہو اور بین الاقوامی معیار کا پراڈکٹ تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے صوبائی حکومت نے ADP میں جمز اینڈ جیولری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ شامل کیا ہے جو صوبے میں قیمتی پتھروں اور جمزکی کٹنگ پالشنگ اور ویلیو ایڈیشن کرے گی تا ہم اس شعبے میں ہمیں تجربہ کار افرادی قوت کی تیار ی کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہم سری لنکا کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی فراہمی کو خوش آمدید کہیں گے تا کہ ان کے ماہرانہ خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور ان کاروبای مواقع سے استفادہ اُٹھانے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ صوبے میں پائے جانے والے قیمتی پتھروں اور جمز کی پراڈکٹ کو عالمی مارکیٹ کے مطابق بنانے کیلئے ہنر مندوں کو معیاری تربیت فراہمی کی انتہائی خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.