صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی زراعت او ر محکمہ صنعت سے متعلق پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس

محکمہ زراعت سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا،اہم فیصلے کئے گئے

منگل مئی 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین کمیٹی ارباب جہانداد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور ، ارکان صوبائی اسمبلی محمود جان ، ارباب وسیم حیات اور محترمہ رقیہ حناء کے علاوہ ، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا اور اس بارے میں بعض فیصلے کئے گئے ۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت کا ایک اجلاس رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ محکمہ صنعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صنعت کے آڈٹ سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :