وزیراعلی سندھ کی کے الیکٹرک کے اعلی وفد سے ملاقات
لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور تکنیکی و فنی خرابیوں کو جلد حل کرنے پر غور و فکر
منگل 23 مئی 2017 22:14
(جاری ہے)
جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اپنے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔اس موقعے پر کے الیکٹرک کے چیئرمین وقار صدیقی نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ صرف کم کی جائیگی بلکہ گرمی کے دوران لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔
وزیراعلی نے کہا کہ فنی مسائل پہلے سے ٹھیک کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹاورز گرنے سے بجلی کے بار بار تعطل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ برقی آلات اور الیکٹرانکس اشیا کی خرابی اور جلنیکا سامنا بھی ہے، رواں موسم گرما میں سندھ کی عوام کو اس حوالے سے سب سے زیادہ شکایات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہر صورت لوڈشیڈنگ کم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علائقوں اور پانی کی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ بجلی کے بریک ڈائون کے باعث شہر کے لوگ نہ صرف گرمی میں تڑپتے ہیں بلکہ پانی سے بھی محروم ہوجاتیہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سارا نظام بہتر ہوجائے اس کے لیے میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ شہر قائد میں بجلی کی ہموار فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہر قائد کے بیرون اطراف کے علائقوں میں بھی مناسب طریقے سے بجلی مہیا کی جائے۔ دریں اثنا انہوں نے کراچی الیکٹرک کو یہ بھی ہدایات کی کہ کراچی کے جن دیہات کی الیکٹر فکیشن کا کام جاری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.